سٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتہ کے دوران مندے کا رجحان رہا‘ 47 ارب 87 کروڑ روپے ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ کے دوران مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس181.70پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43627.10 پر بند ہوا، سرمایہ میں47ارب87کروڑ19 لاکھ82ہزار927 روپے کی کمی رونما ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں7 کروڑ 72 لاکھ 73 ہزار 830 حصص کی مندی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں3 ارب 40 کروڑ10 لاکھ 71 ہزار 702 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ پی ایس ایکس میں اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا، پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 293.72 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، منگل کو مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور انڈیکس میں 175.28 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں پھر مندی کے بادل چھا گئے اور انڈیکس میں 337.32 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی، جمعرات کے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان برقرار رہا اور انڈیکس میں مزید 410.69 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ جمعہ کے روز سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں تیزی رہی اور انڈیکس میں 684.75 پوائنٹس کا اضافہ رہا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طور پر 45.50 پوائنٹس کی مندی سے21850.58 پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں مجموعی طور پر 199.23 پوائنٹس کی کمی سے 31456.93 رہاجبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میںکاروباری ہفتے کے دوران1214.71 پوائنٹس کی مندی کے بعد 72753.38 پر ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میںکاروباری ہفتے کے دوران تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 614.55 پوائنٹس کے اضافے سے17608.64 رہا، تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میںبھی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان رہا اور 200.73 پوائنٹس کی تیزی سے 19744.73 پر ریکارڈ کیا گیا۔ حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس میں مجموعی طور پر300.96 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی اور انڈیکس 21365.18 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں پیر تا جمعہ مجموعی طور پر1836 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 704 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 1045 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور87 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔