اورنج لائن ٹرین منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جا رہا ہے: خواجہ احمد حسان
لاہور (سپیشل رپورٹر) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی اس سے جلد از جلد مستفید ہو سکے ٹرین کیلئے ابھی تک بچھائی جانے والی پٹری کی ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے اور اس کا معیار تسلی بخش ہے تعمیراتی کام والے علاقوں میں شہریوں کو پانی، بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلٹی سروسز کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں وہ گزشتہ روز ڈیرہ گجراں میں ڈپو کے عائنے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے بعد ازاں انہوں نے جی ٹی روڈ پرتعمیر کئے جانے والے پہلے چار سٹیشنوں ڈیرہ گجراں اسلام پارک سلامت پورہ اور محمود بوٹی کا بھی معائنہ کیا۔