گرینڈ پی جی سی کا تیسرا کار شو آج منعقد ہوگا
لاہور (پ ر) سالانہ گرینڈ پی جی سی کا تیسرا کار شو آج دوپہر 1بجے گروپ آف پنجاب کالجز سپورٹس کمپلکس نزد ازمیر ٹائون برلب نہر منعقد ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، سی ای او میاں عامر محمود، سہیل افضل، آغا طاہر اعجاز، مقصود احمد چغتائی، اظہر نور،حافظ نواز، دانیال اصغر، شہر یار سپورٹس مین، ان کی فیملیز اور اہم شخصیات شرکت کریں گی کار شو میں کلاسیکل؍ ونٹیج کار، سپورٹس کار، لیموزین، موڈی فائیڈ کا، ہیوی بائکس، لگژری گاڑیاں، آٹو موٹیوسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔