ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن نے شہید پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر کی چابیاں دیں
لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے پولیس ملازمان کی ویلفیئر کے لیے بنائی گئی ایس ایم ایس سروس ویلفیئر آئی کے ذریعے شہداء ، دوران سروس وفات اور میڈیکل گرائونڈ پر ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے ورثاء کی امداد کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز شہید ہونیوالے سب ا نسپکٹر محمد ریاض کی فیملی کو گھر کی چابیاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزسی سی پی او آفس میں دوران ڈیوٹی ارفع کریم ٹاورفیروز پور روڈ کے قریب بم دھماکے میں شہید ہونیوالے سب انسپکٹر محمد ریاض کی فیملی کو گھر کی چابیاں دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن رانا ایاز سلیم نے گھر کی چابیاںان کی فیملی کے حوالے کیںاس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے کہا کہ لاہور پولیس کے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور لاہور پولیس اپنے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتی ہے اور ان کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔