چین ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف جنگ میں فرانس کا حلیف ہے: عمانویل میکرون
پیرس(آئی این پی/شِنہوا)فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے چین کو ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں فرانس کا ’’حلیف‘‘قراردیا۔ فرانس کے ایوان صدر میں نئے چینی قمری سال کے سلسلے میں منعقدہ دعوت استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیرس معاہدے پر دستخط کرنے سے لے کر اس میں چین کی شمولیت کی تصدیق تک کے بعد یہ بنیادی طور پر نیا اور انتہائی سڑکچرنگ انتخاب ہے جواس موضوع پر ہمارے چینی حلیف نے کیا ہے۔ میکرون نے کہا چین نے اس بارے میں حقیقی سیاسی انقلاب کے حصول کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے2020میں بائیو ڈائیورسٹی بارے سی او پی (فریقین کی کانفرنس) تنظیم میں چین کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین فرانس سال ارضیاتی تبدیلی جو امسال موسم خزاں میں شروع ہوگاکے فریم ورک میں متعدد منصوبے بنائیں گے۔