سڑک کنارے پیشاب ، وزیر زراعت نے مودی احکامات ہوا میں اڑا دیئے
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں حکمران جنتا پارٹی ملک میں ٹائلٹ بنانے کے لئے چلائی جانے والی تحریک ’سواچ بھارت ابھیان پرکروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے احکامات کے مطابق سڑک پر پیشاپ کرنے والے کو دو سو روپے جرمانہ کیا جائے گا۔تاہم راجستھان کے وزیر صحت کالی چرن سراف نے نہ صرف وزیر اعظم کے ان احکامات کو ہوا میں اڑا دیا بلکہ گلابی شہر جے پور میں سڑک پر ایک بلڈنگ کی دیوار کے ساتھ کھڑے ہو کر پیشاپ کرکے بی جے پی کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئے۔