سویڈن سیاسی پناہ کے حصول کیلئے عائد پابندیاں نرم کرے: یورپی یونین
برسلز (این این آئی+ آن لائن) یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نِلس مْؤزنیکس نے سویڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی پناہ کے حصول کے لیے عائد پابندیوں کو نرم کرے۔ سویڈن نے 2015ء میں مہاجرین کی بے پناہ آمد کے بعد سیاسی پناہ کے ضوابط کو مزید سخت کر رکھا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نے ان خیالات کا اظہار کونسل کو پیش کردہ اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کیا۔ مْؤزنیکس نے اس تناظر میں مزید کہا کہ سویڈش حکومت نے اپنے ضوابط کو ایمرجنسی حالات سے بھی زیادہ سخت کر رکھا ہے۔یورپ پہنچنے والے مہاجرین کے لیے جرمنی اور آسٹریا کے بعد سویڈن سب سے پسندیدہ ملک ہے۔