قومی اثاثوں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مہم شروع کی جائیگی، مانڈوی والا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی پی پی قومی اثاثوں کی نجکاری کو مسترد کرتی ہے۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ قومی اثاثوں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور سٹیل ملز کی نجکاری کا اختیار نہیں۔ لیگی حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے ایمرجنسی میں پی آئی اے کی نجکاری کررہی ہے۔ گزشتہ 5 سال کے دوران پی آئی اے کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔