خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اقوام متحدہ کی پاکستان میں 49 لاکھ خواتین پائیدار ترقی کے چار شعبوں سے بیک وقت محروم کے حوالے سے رپورٹ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ نے اس سلسلہ میں جن چار ممالک کا خاص طور پر ذکر کیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے میں ہوتاہے جہاں 18 برس کی عمر سے پہلے شادی‘ تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ‘ صحت کے بارے میں فیصلے کرنے کی صلاحیت اور روزگار سے متعلق فیصلے شامل ہیں۔