شہبازشریف سرائیکی بولیں یا چینی‘ کرپشن کا داغ دھلنے والا نہیں: محمودالرشید
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے شریف برادران کے لودھراں میں جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ قوم دونوں بھائیوں کی کرپشن میں اوور ٹائم لگانے کی کوشش ناکام بنا دے گئی، شہباز شریف سرائیکی بولیں یا چینی، پنجاب کے منصوبوں پرکرپشن کا داغ دھلنے والا نہیں اور نہ ہی قوم ان جعلی حکمرانوں کے بہکاوے میں دوبارہ آئیں گے۔ وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سربراہ تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ قبل ازیں ملاقات میں قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید نے سینیٹ انتخابات سے متعلق اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈرسبطین خان، ڈاکٹر مراد راس بھی ہمراہ تھے۔