پاکستان سٹیل لیز پر دینے‘ پی آئی اے کے 49 فیصد شیئرز کی فروخت کی اطلاعات تشویشناک ہیں: میاں مقصود
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پاکستان سٹیل مل کو30سال لیز پر دینے اور پی آئی اے کے49فیصدشیئرزکی فروخت کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔حکمران شروع دن سے قومی اداروں کو اونے پونے فروخت کرکے اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں۔ان اداروں سے ہزاروں مزدوروں کاروزگار وابستہ ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکومت مزدور طبقات کامعاشی قتل کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکی ہے۔غرہزاروں ملازمین کامعاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان کو وسائل کی دولت سے مالامال بنایا ہے۔