نوازشریف عدالتوں کو متنازعہ‘ ہدف بنا کر دبائو ڈال رہے ہیں: اعتزاز احسن
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے تنقید کے لیے سخت ہدف کا انتخاب کیا ہے اور وہ ہدف سپریم کورٹ ہے۔عدالتوں کو متنازع اور ہدف بناکر دبائو ڈالا جارہا ہے۔ٹرائل کورٹ کے جج پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش ہورہی ہے۔اگر میاں صاحب صفائی پیش نہیں کریں گے تو سزا یقینی ہے۔ و ہ پیپلز پارٹی کے رہنما عابد صدیقی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔نوید چودھری ،فائزہ ملک بھی موجود تھیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت شریف خاندان کا نام ای سی ایل میںنہیں ڈالنا چاہتی۔بریت کا امکان تب تک نہیں جبتک ثبوت نہیں دئیے جاتے۔