عامر رضا خان تیسری بار پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئر پرسن منتخب
لاہور ( نیوزرپورٹر ) جسٹس (ر)عا مر ر ضاخان کوتین سا ل کے لیے پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن کا تیسری مرتبہ چیئر پر سن منتخب کر لیا گیاہے ۔اس کا متفقہ فیصلہ کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز نے گذشتہ روزہونے والے 6 3واں اجلا س میں کیا،جس میںڈاکٹرمحمد امجد ثا قب ،ڈاکٹر ظفر اقبا ل قر یشی ،ڈاکٹر نعیم الدین میا ں،پرو فیسر رخشندہ رحما ن، کلا را پا شا، بشریٰ اعجا ز اور عا ر ف سعید نے شر کت کی۔چیئر پر سن نے تما م کمشنر زکا ان کے انتخا ب اور ان پر اعتما د کا شکر یہ ادا کیا ۔بو رڈ نے کارکردگی کی بنیاد پر472 علاج گاہوں کو ر یگو لر لائسنس دینے کی بھی منظو ر ی دی ۔ بو رڈ نے کمیشن کی مجمو عی کا ر کر دگ کو بھی سرا ہا ۔اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیشن کا دائر ہ کا ر وسیع کرتے ہو ئے ما لی سا ل کے اختتا م تک 18 اضلا ع میں دفاتر قا ئم کیے جا ئیں اور عملہ تعینا ت کیا جا ئے۔