قوم کو الزام اور کام میں فرق رکھتے ہوئے الیکشن میں صحیح فیصلہ کرنا ہوگا: اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف (نظریاتی ) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب جو مائل ہوگا وہی گھائل ہوگا لہذا قوم کو الزام اور کام میں فرق رکھتے ہوئے آئندہ الیکشن میں صحیح فیصلہ کرنا ہوگا۔ قوم چار سال سے عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ایسا کوئی مہینہ نہیں گزرتا جس میں عمران کا کوئی منفی پہلو نظرنہ آئے۔ آمروں کی خیرات پر سیاست کرنے والے عمران ناقابل اعتبار ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف نظریاتی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وائس چیئرمین ریاض علوی ،میاں خالد، فہد جمشید ،عثمان ڈار احسان بھٹی اسد جمشید نے بھی شرکت کی اجلاس میں آئندہ جنرل الیکشن میں امیدوار کھڑے کرنے اور سیاسی پارٹیوں سے انتخابی اتحاد کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی ۔