فیصل آباد ، ملتان : اوباشوں کی ذہنی معذور بچی اور بچے سے زیادتی
فیصل آباد ، ملتان (نمائندہ خصوصی+ کرائم رپورٹر) مختلف واقعات میں اوباشوں نے ذہنی معذور بچی اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آباد میں ساہیانوالہ میں ارحم سکول جا رہا تھا کہ ملزم عابد نے ساتھیوں سے ملکر اسے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ ملتان میں بستی راں کی ذہنی معذور 8 سالہ (ج) قریب واقع دکان سے چیز لینے گئی جسے قاسم نامی اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کے شور پر لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔