پاکستان سے تمام افغان مہاجرین کو 2 برس میں واپس لائیں گے: اشرف غنی
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان سے تمام افغان مہاجرین کو 2 برس میں واپس لانے کا وعدہ کیا ہے یہ الزامات ختم کر دیں گے کہ افغان مہاجرین خطے میں عدم استحکام کا ذریعہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 27 لاکھ افغان مہاجرین ہیں جن میں نصف بغیر دستاویزات رہ رہے ہیں ۔کابل میں اجتماع اور ٹی وی پر خطاب میں اشرف غنی نے کہا ہم نہیں چاہتے پاکستان کہے کہ افغان یہ کر رہے یا وہ کر رہے ہیں مہاجرین معصوم ہیں ایران سے بجلی افغان مہاجرین کو واپس لائیں گے 28 فروری کو کابل میں عالمی کانفرنس میں طالبان کے ساتھ امن منصوبے کی تجویز دیں گے الیکشن وقت پر ہونگے حکمت یار نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔