عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ دعویٰ کی سماعت ملتوی
لاہور (صباح نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وزیراعلی شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی پر سماعت جج کی رخصت کے باعث دو ہفتوں کے لیے ملتوی ہوگئی۔شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی پر ہفتہ کوسماعت ہونی تھی تاہم ایڈیشنل سیشن جج شبانہ رسالت کی رخصت کے باعث سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔ڈیوٹی جج نے عمران خان کے وکلا کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔
ہرجانہ دعویٰ