آصف زرداری الزامات تو لگاسکتے ہیں تحقیقات کی ہمت نہیں، ترجمان متحدہ
کر اچی (خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سابق صدرآصف علی زرداری کے اس بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا جس میںانہوںنے 53ایس ایچ اویزکے مبینہ قتل کا الزام ایم کیوایم پرعائدکیا۔یہ الزام عائدکرتے وقت آصف علی زرداری کی یاداشتوںمیںیہ بات کیوںنہ رہی کہ وہ اس ملک میں 5برس تک صدررہے،سندھ میں10سال سے ان کی حکومت ہے اس وقت انہوںنے اس الزام کی تحقیقات کیوںنہ کرائیں؟ آصف زرداری ایم کیوایم پاکستان پرالزام توعائدکرسکتے ہیںلیکن تحقیقات کرنے کی ان میںہمت نہیںوہ اپنی شہیدزوجہ کوانصاف نہ دلاسکے وہ اپنی جماعت کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کو انصاف نہ دلاسکے تووہ ان53ایس ایچ اویزکوکیاانصاف دلائیںگے جن کے قتل کے محرکات میںبہت سے اسباب چھپے ہوئے ہیںجوشخص 5سال وفاقی اور10سال سے سندھ کی صوبائی حکومت کے کسٹوڈین رہے ہوںاورالزامات لگانے کی سیاست کررہے ہیںایم کیو ایم پاکستان آصف علی زرداری کی جیت سے عائدکردہ من گھڑت الزامات کونہ صرف مستردکرتی ہے بلکہ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت ماورائے عدالت قتل کے الزام میںبرطرف کی گئی تھی جس کی توثیق عدالت عظمیٰ نے کی جولوگ ان ماورائے عدالت میںقتل کیے گئے انہیںآج تک انصاف نہیںملا۔ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے یہ مطالبہ کیاکہ آصف علی زرداری کی جانب سے لگائے جانیوالے قتل عام کی تحقیقات کرائی جائے توآصف زرداری اور پیپلز پارٹی کوسمجھ میںآجائیگاکہ مجرم کون ہے؟
ترجمان / متحدہ