خصوصی بچوں کو ہماری خاص توجہ اور پیار کی ضرورت ہے ، مراد علی شاہ
کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو ہماری خاص توجہ، نگہداشت اور پیار کی ضرورت ہے تاکہ وہ ہمارے ملک کے کارآمد شہری بن سکیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کو کشمیر روڈ پر واقع دارالسکون کی نئی تعمیر شدہ ری ہبلیٹیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز بھی انکے ہمراہ تھیں۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ بننے کے چوتھے روز انہوں نے دارالسکون کا دورہ کیا تھا اور انکے مسائل سننے کے بعد انہوں نے اس ادارے (دارالسکون) کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے بچے (خصوصی) ہیں۔ اور ہمیں انکی دیکھ بھال کرنی ہے تاکہ یہ خود کو سنبھال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان چھوٹے فرشتوں کی دعائیں ہیں کہ ہمارا ملک دن بدن ترقی کررہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دارالسکون کی انتظامیہ اور اسٹاف ممبر مخلص لوگ ہیں جسکے باعث یہ عمارت ڈیڑھ سال کے عرصہ میں تعمیر ہوئی ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے فیتھہ کاٹ کر گراﺅنڈ پلس دو منزلہ نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں مختلف شعبوں، پورشنس اور بحالی کے یونٹس کا دورہ کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ دارالسکون کے ری ہیبلٹیشن یونٹ کو دیکھ کر مکمل طور پر مطمئن ہیں جوکہ جدید مشینری کے ساتھ آراستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ©©©©آپ نے یہاں پر رہنے والے بچوں کے علاج معالج کی سہولت کی فراہمی کے لیے اپنا میڈیکل یونٹ قائم کیا ہوا ہے۔ جسکے لیے آپ قابل ستائش ہیں۔
مراد علی شاہ