بیگم کلثوم نواز اور مریم نے چوہدری ریاض کی خیریت دریافت کی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری محمد ریاض معروف ہسپتال اسلام آباد میں تیزی کے ساتھ روبصحت ہیں۔ بیگم کلثوم نوازشریف اور مریم نوازشریف نے ٹیلی فون پر ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ مسلم لیگی رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص‘پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان‘جنرل (ر) سوار خان‘کرنل (ر) شبیر سمیت مسلم لیگ (ن) راولپنڈی‘اسلام آباد اورگوجرخان کے مقامی لیگی رہنماؤں نے معروف ہسپتال جا کر چودھری ریاض کی عیادت کی اور انہیں گلدستے پیش کئے۔ چودھری ریاض دو روز قبل مریم نوازشریف کے لاہور سے اسلام آباد پہنچنے اور مانسہرہ روانگی کے موقع پر بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پرگاڑی کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
چودھری ریاض