شہبازشریف کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا مشتبہ شخص گرفتار نامعلوم مقام پر تفتیش
لاہور (اسٹاف رپو رٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائشگاہ واقع ماڈل ٹائون سے ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا ۔مشتبہ شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص امجد علی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ وزیراعلیٰ کے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم مہمند ایجنسی کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم امجد علی نے کہا اسکی زندگی کو خطرہ ہے۔
مشتبہ شخص گرفتار