زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئے قانون تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، محکمہ پراسیکیوشن، حکومت کو تجویز بھجوائے گا: ذرائع
لاہور (خصوصی رپورٹر) پراسیکیوشن پنجاب نے زینب سمیت دیگر بچیوں کے قاتل کو سرعام پھانسی کی تجویز پنجاب حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن پنجاب کی رائے ہے کہ قاتل کو سرعام پھانسی کیلئے قانون تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ 1997 کے ایکٹ کے سیکشن 22 کے مطابق سزا کیلئے جگہ تبدیل کی جاسکتی ہے اور جہاں جرم ہوا ہو وہاں مجرم کو سزا دی جاسکتی ہے۔