سپر یم کو رٹ کا حکم ، شرجیل میمن اسپتال سے دو بارہ جیل منتقل
کراچی ( وقائع نگار) سپر یم کو رٹ کے حکم پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر شرجیل انعا م میمن کوجنا ح اسپتال سے سینٹرل جیل کراچی منتقل کر دیا گیا ۔ چیف جسٹس پاکستان جناب جسٹس میا ں ثا قب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے دوران سماعت ہفتے کے روز ہی شرجیل میمن کو اسپتال منتقل کر نے کا حکم دیا تھا جس پر عملد رآمد کر کے آئی جی جیل خا نہ جات نے رپو رٹ عدالت میں پیش کر دی ۔ قبل ازیں سماعت کے دوران چیف جسٹس آئی جی جیل نصر ت منگن پر بر س پڑے اور ریمارکس دیئے کہ نیب کو رٹ نے صرف ٹیسٹ کرا نے کا کہا تھا آپ کو اسپتال بھیجنے کی اتھا رٹی کہا ں سے ملی ۔ چیف جسٹس نے آئی جی جیل خا نہ نصرت منگن پر بر ہمی کا اظہار کیا اور ریما رکس دیئے کہ کب سے آئی جی جیل خانہ جا ت ہو ۔ معلو م ہو نا چاہئے قیدیو ں کے بارے میںرولز کیا کہتے ہیں ۔ اگرکسی ڈاکٹر نے غلط رپو رٹ دی ہے تو اس کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ ضرورت پڑی تو پنجا ب کے ڈاکٹروں کا میڈیکل بو رڈ بنا دیں گے اور شرجیل میمن کو پنجا ب بھیجا جا سکتا ہے شاہ زیب قتل کیس میںشاہ رخ جتوئی کو اسپتال میں داخل کر نے کے معا ملے پر آئی جی جیل خا نہ جات نے بتا یا کہ اس کی طبیعت خراب ہوگئی تھی ۔ ایمر جنسی تھی اس لئے اسپتال بھیجا گیا جمعرات کو واپس جیل پہنچا یا دیا گیا تھا جس پر عدالت نے کہا سات تاریخ سے وہ اسپتال میںتھا اور عدالت کے نو ٹس کے بعد اسے جیل بھیجا گیا کو ن سی کلا س دی گئی ہے اس پر آئی جی جیل خا نہ جات نے کہا کہ سی کلا س میں ملیر جیل میں رکھا گیا ہے عدالت نے ہد ایت کی کہ سندھ کی جیلو ں میں جیتنے بھی قیدی اسپتالوں میںمنتقل کئے گئے ہیں ان کا تفصیلی ریکا رڈ اتوار کی شام 6بجے سے پہلے عدالت میں جمع کر ایا جا ئے ۔
شرجیل میمن جیل منتقل