سینیٹ الیکشن، ارکان کے کیمرہ اور موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ایوان بالا کے پنجاب اور دیگر صوبائی اسمبلیوںاور قومی اسمبلی میںانتخابات کے موقع پر اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ کیمرہ اور موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنا موبائل فون الیکٹرانک ڈیوائس سمیت کسی قسم کا کوئی کیمرہ اپنے ہمراہ نہیں لے جا سکیں گے واضح رہے کہ تین مارچ کو ہونے والے سینٹ کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 4000 ہزار سے بیلٹ پیپر شائع کرکے قومی اسمبلی سمیت ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پہنچا دئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام ہفتہ کو مکمل ہوگیا۔پنجاب اور سندھ سے بارہ بارہ اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے گیارہ گیارہ نشستوں پر انتخاب 3مارچ کو ہوگا، چاروں صوبوں سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست آج اتوار کوجاری کی جائے گی،جبکہ کاغذات نامزدگی کل پیر تک واپس لئے جا سکیں گے۔
سینٹ الیکشن