چیئرمین نیب نے احتساب کے ساتھ لاپتہ افراد کی بازیابی بھی تیز کردی، سربراہ قومی کمیشن کی حیثیت سے تنخواہ نہیں لیتے
اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے احتساب کا عمل تیز کرنے کے ساتھ لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے۔ مختصر عرصہ میں جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2800 لاپتہ افراد کو بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالے کردیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو کے ساتھ قومی کمیشن برائے لاپتہ افرادکی کارکردگی کو بھی لائق تحسین بنا دیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی کمیشن برائے لاپتہ کے سربراہ کی حیثیت سے تنخواہ لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔ وہ اس کام کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کوئی تنخواہ نہیں لیتے اور ہفتے کے 7 دن لاپتہ افراد کے کمیشن آتے ہیں جہاں لاپتہ افراد کے لواحقین کو نہ صرف ملتے ہیں بلکہ انکی بازیابی کیلئے بھی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
چیئرمین نیب