سپیڈو بس کا روٹ مضافات تک بڑھانے کی اپیل
مکرمی! حافظ آباد، گوجرانوالہ‘ ننکانہ صاحب و دیگر علاقوں سے روزانہ ہزاروں لوگ کام کاج اور ملازمت کے سلسلے میں لاہور آتے ہیں۔ جن کو آمدورفت کے لئے ٹرانسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ اور سپیڈو بس کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ جس طرح لاہور کے شہریوں کو سپیڈو بس جیسی جدید آمدورفت کی سہولیات حاصل ہیں۔ اسی طرح ان مضافاتی علاقے کے افراد کے لئے بھی سپیڈو بس کا روٹ بیرون لاہور تک بڑھا کر انہیں سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ کمپنی کا ریونیو بڑھنے کے ساتھ عام شہریوں کو بھی ریلیف ملے گا۔
(ناظم شوکت۔ چیئرمین مسائل کمیٹی۔لاہور)