کیامجھے انصاف ملے گا ؟
مکرمی: تھانہ نارنگ منڈی کے سرحدی گاﺅںدودھے کا رہائشی ہوں اور 80سال سے اپنا وراثتی رقبہ کاشت کررہاہوں لیکن چندماہ قبل میرے حقیقی بھائی مقبول نے جوکہ گاوں کا با اثر چوھدری بھی ہے نے 45 کنال اراضی جو سدھانوالی میں واقع ہے زبردستی ہتھیانے کے بعد اسے فرخت بھی کردیا ہے ہم نے ڈی پی او شیخوپورہ کو قبضہ گروپ کے خلاف درخواست گزاری تو ڈی ایس پی سرکل مریدکے نے اسے گرفتار کرلیا لیکن اپنے اثرو رسوخ کے باعث رہا ہو گیا ہم تین ماہ سے در بدر بھٹک رہے ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی بلکہ ہمیں جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور گاوں بدر ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے ہماری پوری نگرانی کی جاتی ہے پورے گاوں میں اعلان کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہم سے ناطہ رکھے گا اسے معاف نہیں کریں گے ہم بہت مجبور ہیں اور زرعی رقبہ بھی چھن جانے کے باعث فاقوں تک نوبت آچکی ہے خدا را ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہمیں تحفظ بھی دیا جائے۔
(منظور احمدولد محمدشفیع دودھے تھانہ نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ )
(منظور احمدولد محمدشفیع دودھے تھانہ نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ )
٭....٭....٭
پ