ٹریفک پولیس اہلکاروںکیلئے اسلحہ چلانے کی مشق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاون پولیس ٹریننگ سینٹر میں 80 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے مختلف اقسام کا اسلحہ چلانے کی تربیتی مشق کرائی گئی۔ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دہشتگردی کا سامنا کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے بلدیہ پولیس ٹرینگ سینٹر میں ہفتہ وار تربیتی مشق کرائی گئی