مورو میں ایس ڈی اے کا جلسہ تاریخ بدل دے گا، سردار رحیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار رحیم نے کہا کہ آج مورو میں ہونے والا سندھ ڈیموکریٹک الائنس کا جلسہ سندھ کی تاریخ بدل کر رکھ دے گا،پیپلز پارٹی کی حکومت سے بیزار سندھ کے عوام اب حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں،سینٹ انتخابات میں سندھ میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہونے جارہی ہے اراکین اسمبلی کو 8سے 14کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے،کامران ٹیسوری نے فنکشنل لیگ میں رہ کر اس کا جو حال کیا وہ ہی ایم کیو ایم میں جاکر کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالکریم شیخ بھی موجود تھے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی چار دہائیوں سے سندھ پر حکمرانی کر رہی ہے اور پچھے دس برس سے مسلسل حکومت میں ہے سندھ کے حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔