وزیرداخلہ کا سندھی اجرک سے چپل بنانے کا نوٹس
کراچی(وقائع نگار)وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کراچی صدر میں سندھی اجرک سے چپل بنانے اور اسکی فروخت کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ساؤتھ سے انکوائری اور پولیس اقدامات/ایکشن پر مشتمل تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔