سائٹ میں گودام پر چھاپہ اسمگل شدہ 600 میٹرک ٹن مضر صحت چھالیہ برآمد کرلی
کراچی(اسٹاف رپو رٹر) کراچی میں چھالیہ کا بحران بڑھ گیا چند ماہ پہلے تک انتہائی کم قیمت پر فروخت ہونے والی چھالیہ اب کراچی کی مارکیٹوں میں چوری چھپے ڈھائی ہزار روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے چھالیہ کے بحران سے پان کے کاروبار سے وابستہ درجنوں تاجر دیوالیہ ہوئے تو دوسری طرف بحران کا فائدہ اٹھا کر مافیانے کروڑوں روپے کمالیے ہیں گزشتہ روز کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر سائٹ کے علاقے میں واقع گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی مضر صحت چھالیہ برآمد کرلی حیرت انگیز طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی فیاض انور کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ مختلف راستوں سے اسمگل ہوکر کراچی پہنچنے والی چھالیہ کو گوداموں میں رکھا جارہا ہے کسٹمز ٹیم نے سائٹ کے علاقے میں گودام سے 600 میٹرک ٹن چھالیہ برآمد کرلی جس کی مالیت ایک ارب 40 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی پہنچائی گئی چھالیہ ناقص اور مضر صحت ہے جو کینسر سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔