پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد ہے، رئوف صدیقی
کراچی(خصوصی رپورٹر)ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے رکن رئوف صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ہم پارٹی میں میرٹ کو پامال کریں گے تو کہیں کے نہیں رہیں گے، پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے۔میڈیا سے بات چیت میں رئوف صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم کی روایت میرٹ ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ہماری جماعت میں کوئی دیڈلاک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی رابطہ کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر اجلاس کریں۔