سپین میں 64 سالہ خاتون کے ہاں صحت مند جڑواں بچوں کی پیدائش
میڈرڈ (اے پی پی) سپین میں ایک 64 سالہ خاتون کے گھر دو صحت مند جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی سپین کے شہر بؤئرگوس کے ایک ہسپتال میں خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔