بعض قوتیں مذموم مقاصد کیلئے پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں: ڈاکٹر عبدالقدیر
لاہور (خبر نگار) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 80 سے زائد افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں ایک عرصہ سے امن ناپید ہو چکا ہے دہشت گرد خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہیں بعض طاقتیں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتی ہیں اور کوئٹہ میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے دھماکہ میں بے گناہ لوگوں کی شہادت اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ دہشت گرد اسلام اور وطن عزیز کے دشمن ہیں جو آئے روز گھناﺅنے کھیل کے ذریعے نہتے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے محض زبانی دعو¶ں کی حد تک ہی رہی ہے۔