مجرموں کو ملک بدر کر کے قوانین نظر انداز کر کے ججز برطانیہ کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں : برطانوی سیکرٹری داخلہ
اسلام آباد (آن لائن) برطانیہ کی سیکرٹری داخلہ تھرسیامے نے ملک کے ججوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ غیر ملکی مجرموں کو ملک بدر کرنے کے قوانین کو نظرانداز کر کے برطانیہ کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بعض جج پارلیمان کی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہیں، گزشتہ برس ارکان پارلیمان نے مجرموں کے حقوق کے حوالے سے ججوں کے نئے رہنما اصول وضع کئے تھے لیکن ایک اخبار میں ایک مضمون میں تھرسیامے نے لکھا ہے کہ وہ اب ایسا قانون متعارف کرانا چاہتی ہیں جس کے تحت برطانیہ میں مقیم سنجیدہ جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائیگا۔