مسلم لیگ ن پانچ برسوں سے میثاق جمہوریت کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے:غلام محی الدین دیوان
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ومشیر وزیراعظم آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان اور ظفر مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پچھلے پانچ برسوں میں ہمیشہ میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کی ہے اگرمسلم لیگ ن کو اپنی کارکردگی پر ےقین ہوتا تو وہ کبھی لوٹوں کا سہارا نہیں لیتی۔ پنجاب حکومت نے پہلے مسلم لیگ ق کے ارکان کی وفاداریاں خریدیں اور ان کے سر پر گزشتہ تین سال سے پنجاب حکومت صرف چل رہی ہے۔