مکرمی ! میرا تعلق مردان سے ہے ۔آج سے کچھ عرصہ پہلے وہ قیامت کادن تھا جب میرے بارہ سال بیٹے شاکراللہ جان کی بون میرو بائی آپسی کی رپورٹ آئی جس میں خون کے کینسر کی تشخیص کی گئی تھی۔ کینسر کا علاج مہنگا ہوتا ہے ۔ ہم غریبوں کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے۔ اللہ بھلا کرے ان ڈاکٹروںاور کچھ رشتہ داروں کا جنہوں نے ہمیں شوکت خانم کینسر ہسپتال جانے کا مشورہ دیا۔جب ہم اسے لے کرشوکت خانم کینسر ہسپتال پہنچے تو ہمیں ایسے لگا جیسے ہم کسی جادونگری میں آگئے ہیں۔ اس ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال کا بہترین بندوبست ہے اور خلوص اور ہمدردی کی جھلک ہر ایک چیز میں نظر آتی ہے۔ اب شاکراللہ کا علاج کرواتے ہوئے ہمیں تقریباً تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے ، کیونکہ ایک دفعہ ٹھیک ہو جانے کے بعد بدقسمتی سے اسکی بیماری لوٹ آئی تھی، لیکن اس طویل عرصہ میں میں نے عملہ کے کسی بھی فرد میںریاکاری یا لالچ نہیں دیکھا۔ لوگ جب مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اتنا مہنگا علاج تم کیسے کروارہے ہو تو میں انہیں بتاتا ہوں کہ میرے بیٹے کاعلاج ہمارے قومی ہیرو اور ہر دل میں بسنے والے عمران خان کے ہسپتال میں ہور ہا ہے اور ساتھ یہ بھی بتاتا ہوں کہ وہاں صرف میرے بیٹے کا ہی نہیں بلکہ اس جیسے ہزاروں مریضوں کا علاج مفت ہورہا ہے تو وہ حیران رہ جاتے ہیں۔ میری تمام پاکستانیوں سے یہ گزارش ہے کہ وہ اپنے اس محسن ادارے کی جس قدر ممکن ہو مدد کریں۔ کیونکہ یہ وہ ادارہ ہے جہاں مریضوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کی جاتی ہے اور جہاں آپکی دی ہوئی رقم نادار اور مستحق مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے پر ہی خرچ کی جائے گی۔ نعمت اللہ والد مریض شاکراللہ مردان
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38