لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے عدلیہ کو 2 نومبر 2007ءکی پوزیشن پر بحال کروانے کے لئے وکلاءکے لانگ مارچ اور دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات منظور کرنے تک دھرنا جاری رہے گا\\\' فوج کی مداخلت قبول نہیں کرینگے\\\' فوجی مداخلت کے خلاف دھرنا ہے\\\' اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی ذمہ داری حالات خراب کرنے والے حکمرانوں کی ہو گی۔ جماعت اسلامی سوات کے معاہدہ امن کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ حکومت پاکستان ڈٹ جائے۔ امریکہ اور نیٹو سے کہہ دے کہ اپنے عوام کو امن دینا ہے\\\' دورہ¿ چین کا مقصد نظریاتی اختلافات کے باوجود دونوں ملکوں اور جماعتوں کا ایک دوسرے کو سمجھنے اور مشترکات پر اکٹھا کرنا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں سید منور حسن اور عبدالغفار عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ ہماری دوسری جماعتوں سے بھی اپیل ہے کہ لانگ مارچ\\\' دھرنا میں شریک ہوں اور انہیں گومگو میں نہیں رہنا چاہئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024