اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدراور وکلاءتحریک کے روح رواں چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ عوام لانگ مارچ میں شرکت کرینگے کیونکہ عوام ملک کی خوشحالی اورامن کا قیام چاہتی ہے اس ملک کو بچانے کیلئے عدلیہ کی آزادی ضروری ہے، شوکاز نوٹس کس وجہ سے ملا ہے ، سوچ سمجھ کر جواب دونگا میں پارٹی کا حصہ ہوں اورپارٹی میں ہی رہونگا ،جہانگیر بدر صدر زرداری کی منشاءکے بغیرایسا خط نہیں لکھ سکتے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شوکاز نوٹس کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہاکہ نوٹس انہیں مل گیا ہے تاہم ابھی تک اس کاپتہ نہیں چلا کہ شوکاز نوٹس کس وجہ سے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے نوٹس دیا ہے سوچ سمجھ کر جواب دونگا میں پارٹی کا حصہ ہوں اور پارٹی میں ہی رہونگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے کلمات نہیں بھول سکتا ان کی شہادت کے بعد ان کلمات کی اہمیت اوربڑھ گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38