جرمنی نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے طالبان اورحماس کو غیر مشروط طور پر مذٓاکراتی عمل میں شریک کرنے پر زور دیا ہے۔
ایک قومی اخبار کو انٹریو دیتے ہوئے جرمنی کے نائب وزیر خارجہ گیرنوٹ ایرلا نے کہا کہ جب تک افغانستان میں طالبان سے مذاکرات نہیں کیے جاتے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا جبکہ مشرق وسطیٰ میں بھی قیام امن کے لیے حماس کو مذاکرات میں شامل کرنا ہوگا۔ جرمنی کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی اور مغربی افواج کی موجودگی کے باوجود وہاں پر جمہوریت کے فروغ اور خواتین کے حقوق کو یقینی نہیں بنایا جا سکا۔ طویل جنگ وجدل کا نتیجہ جانی ومالی نقصان کے سوا کچھ نہیں نکل سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان اور مشرق وسطیٰ میں حماس کوامن عمل میں شامل نہ کیا گیا توان علاقوں میں حالات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔