واپڈا اور ایس ایس جی سی نے نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) واپڈا اور ایس ایس جی سے نے نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2020ءکے فائنل میں جگہ بنا لی۔ جمعہ کے روز کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچز میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو ایک صفر سے جبکہ ایس ایس جی سی نے کے پی ٹی کو دو صفر کے گول سکورز سے شکست دی۔ دونوں ٹیمیں اتوار کے روز ٹائٹل میچ کے لیے مد مقابل ہوں گی۔ پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کی آرمی کے خلاف فتح میں محمد احمد کا 67 منٹ پر پڑنے والا ہڈر کافی رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایس ایس جی سی بھی دوسرے سیمی فائنل میں کے پی ٹی پر حاوی رہی۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے محمد لال نے 63 منٹ پر اور سٹار پلیر صدام حسین نے 78 منٹ پر گول سکور کیے۔