اداکارہ یمنی زیدی نے کہا ہے کہ 19 ویں لکس سٹائل ایوارڈ میں بیسٹ ٹی وی ایکٹریس ویورز چوائس کا ایوارڈ ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں جانتی کہ انہوں نے اداکاری کا سفر کہاں سے شروع کیاتھا لیکن جہاں سے بھی شروع کیا اچھا ہی رہا اور آج انہیں بیسٹ ٹی وی ویورز چوائس کا ایوارڈ ملا ہے جو ان کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہیں جنہوں نے انہیں یہ کامیابی عطا کی اور اس کے بعد وہ اپنے مداحوں کی شکر گزار ہیں جو ان کے کام کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مومنہ درید کی بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے بہترین سکرپٹ کے لیے ان کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کاشف نثار ان کے استاد ہیں وہ ان کی بھی شکر گزار ہیں جو ان پر یقین کرتے ہیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024