مولانا پیرعبد الرحیم نقشبندی آج جامع مسجد مکی میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے
راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) پیر طریقت مولانا پیرعبد الرحیم نقشبندی آج مرکزی جامع مسجد مکی خانقاہ حسینیہ خیابان سرسید سیکٹر 2 میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے،خطاب انشاء اللہ 1-30بجے شروع ہوگاخطیب مرکزی جامع مسجد مسجد ہذا پیر ثناء اللہ حسینی نے تمام محبین، متعلقین اور نمازیوں سے بروقت شرکت کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا اس طرح کے مواقع بہت کم ملتے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ مولانا پیرعبد الرحیم نقشبندی آج یہاں تشریف لا رہے ہیں ہمیں بھی اپنی معمول کی مصروفیات ترک کرکے خطاب سننے کیلئے وقت سے بھی پہلے پہنچنا چاہئے اور مکمل خطاب سننے اور اختتامی دعا کے بعد واپس جانا چاہئے۔