تحصیل کونسل بہاولپور کا بغیر نقشہ تعمیرات کیخلاف آپریشن‘ 6 دکانیں سیل
بہاولپور(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ چیف وڈسٹرکٹ آفیسر سروسز جاوید اقبال چوہدری اور ایڈ منسٹریٹرمحمد اعجاز لشاری،ایم اوفنانس فصیل حمید اور سیکرٹری ٹاؤن کمیٹی محمد علی خان،ساجد نے اپنے عملہ اور تھانہ سمہ سٹہ نفری کے ہمراہ خانقاہ شریف سمہ سٹہ میں تجاوزات او ربغیر نقشہ منظوری تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چھ دوکانیں سیل کردی اور سامان بھی ضبط کرلیاگیابستی قریشیاں میں حسان قریشی ناجائز مکان ودوکانات تعمیر کررہاتھا جسے وارننگ دی گئی تعمیرات روک دیں فرید چوک رکشہ اسٹینڈ تانگہ اڈا سمہ سٹہ سے مصطفی،اکرم،شیخ زبیر کا سامان ضبط کرلیا گیا ڈسٹرکٹ سروسز و اسسٹنٹ چیف آفیسر جاوید اقبال چوہدری نے کہا کہ دوبارہ تجاوزات کی گئی تو ان کے خلاف تھانہ میں پرچے کا اندراج ہوگا۔