دارالامان میںسوئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کا افتتاح‘ خدمت کا سفر جاری ہے: کائنات رضا
`
لودھراں+دھنوٹ(خبرنگار+نامہ نگار) تحریکِ انصاف کے ویڑن کو لے کرآگے بڑھ رہے ہیں۔ جہانگیر خان ترین کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ٹو مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف و فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کائنات رضا نے ادارہ دارالامان برائے خواتین کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے پائپ لائن کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ادارہ ہذا کو گیس کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔ ہم نے اہلیانِ لودھراں کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری رانا ارسلان خان، جہانگیر خان ترین کے سٹاف ممبران ساجد انعام طور ایڈووکیٹ، سیّد باغ علی نقوی، ڈپٹی کوآرڈینیٹر وومن پروٹیکشن اتھارٹی سمیرا کنول و دیگر رہنما ہمراہ تھے۔