کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ہوا۔ مریم نواز کے نمائندے عطااللہ تارڑ نے کمیٹی کو مریم نواز کے ریکارڈ پر بریفنگ دی۔کمیٹی نے مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کے بارے میں نیب کی رائے بھی لی۔ نیب نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی شدید مخالفت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت ہوچکی ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کی ہر پیشی پر وہ پیش ہوئیں۔ اس وقت مریم نواز کسی ادارے کو مطلوب نہیں ہیں۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024