اگرچہ عالمی سطح پر ہولی وڈ اور بولی وڈ انڈسٹریز سے وابستہ اداکاراؤں کے انسٹاگرام پر فالوؤرز کی تعداد کرڑوں میں ہے، تاہم پاکستانی اداکارائیں ابھی تک لاکھوں فالوؤرز کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
اس وقت پاکستان کی کوئی بھی اداکارہ ایسی نہیں ہیں جن کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوؤرز ہوں، البتہ ماہرہ خان رواں برس اکتوبر میں وہ پہلی اداکارہ ضرور بنی تھیں جن کے فالورز کی تعداد آدھے کروڑ تک پہنچی تھی۔
اور اب آدھا کروڑ یعنی 50 لاکھ فالوؤر حاصل کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ایمن خان بھی شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی یہ اعزاز اپنے نام کیا۔انسٹاگرام پر دسمبر کے وسط تک ایمن خان کے فالوؤرز کی تعداد 50 لاکھ ہو چکی تھی اور وہ اتنے فالوؤرز رکھنے والی دوسری پاکستانی اداکارہ ہیں۔