کراچی کے علاقے کلفٹن میں رنگین شیشوں والی گاڑی کو روکنے والے ٹریفک پولیس اہلکار سے بد تمیزی کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔کراچی کے پوش علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار سے شہری کی بدتمیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ، ترجمان ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کلفٹن میں بلاول چورنگی کے قریب رنگین شیشوں کی گاڑی کو روکنے پر گاڑی میں سوار شہری نے پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ ٹریفک پولیس اہلکار نے اس پر شہری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جس پر شہری گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔پولیس حکام نے گاڑی کو قبضے میں لے کر مفرور شہری کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کی جانب سے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک خاتون نے بھی ڈیفنس کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار سے سگنل توڑنے پر روکے جانے کے بعد بدزبانی کی تھی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024