سعودی عرب کی المعرفہ یونیورسٹی کی بیرونی دیوار اور پارکنگ سٹینڈ کی چھت گرنے سے ایک شہری شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع
کے مطابق ریاض شہر کی شاہ خالد شاہراہ پر واقع المعرفہ یونیورسٹی کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دب تک ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ شہری دفاع کے عملے کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے کے بعد 4 افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔المعرفہ یونیورسٹی کی طرف سے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی دیوار اور چھت گرنے سے یونیورسٹی کے دو سکیورٹی گارڈ دب گئے تھے۔ شہری دفاع اور یونیورسٹی کے عملے نے فوری کارروائی کرکے انہیں نکال لیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38