راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے یوم شہادت پر ان کوخراج عقیدت پیش کیا۔محمد محفوظ نے واہگہ بارڈر پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لانس نائیک محفوظ شہید کے یوم شہادت پر ملک کے ہیرو کو خراج عقیدتپیش کیا۔آرمی چیف کی جانب سے لیفنٹنٹ جنرل خالد ضیا نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔لانس نائیک محفوظ شہید نشان حید پانے والے ملک کے ہیرو ہیں۔لانس نائیک محمد محفوظ نے1971 کی جنگ میں واہگہ بارڈر پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔محمد محفوظ دشمن کی گولہ باری سے زخمی ہونے کے باوجود نہتے ہی دشمن کے مورچے میں گھس گئے اور ان کو جہنم واصل کیا جس سے دشمن کی گولہ باری بھی رک گئی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024